بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 صفر 1448ھ 07 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی بھانجی سے نکاح


سوال

میں شادی شدہ ہوں میری کوئی اولاد نہیں ہے، اب میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری بیوی یہ کہ رہی ہے کہ آپ دوسری شادی میری بڑی بہن کی بیٹی یعنی میری بھانجی سے کرو ،سوال یہ ہے کہ میں اپنی بیوی کی سگی بھانجی سے نکاح کر سکتا ہوں؟

جواب

جب  تک  آپ  کی  بیوی  آپ  کے  نکاح  میں  ہے اس وقت تک آپ کا اپنی بیوی  کی بھانجی سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ جس طرح دو بہنوں کو  ایک وقت میں نکاح میں رکھنا جائز نہیں ہے، اسی طرح ایسی دو عورتیں جن کا آپس میں پھوپھی اور بھتیجی  (یا خالہ بھانجی) کا رشتہ ہو ان کو بھی ایک وقت میں نکاح میں جمع کرنا کسی مرد کے لیے جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) حرم (الجمع) بين المحارم (نكاحاً) أي عقداً صحيحاً (وعدة ولو من طلاق بائن، و) حرم الجمع (وطء بملك يمين بين امرأتين أيتهما فرضت ذكراً لم تحل للأخرى) أبداً؛ لحديث مسلم: «لاتنكح المرأة على عمتها» وهو مشهور يصلح مخصصاً للكتاب".

(باب النکاح، فصل في المحرمات، 3/ 38، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144802100275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں