
کیا عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر خون دے سکتی ہے؟
اگر بیوی کے خون کا دینا کسی مریض کی جان بچانےیا جائز مقصد کے لیےہوتوشرعاًاس کے لیے شوہر کی اجازت ضروری نہیں ،البتہ اگر اس کے خون دینے سے اس کی صحت یا ازدواجی حقوق میں یعنی ہمبستری میں یا شوہر کی خدمت میں رکاوٹ بن سکتا ہو تو اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ پہلے شوہر کو اعتماد میں لے ،اور اس کی اجازت اور رضامندی سےیہ کام کرے تاکہ رشتے میں ہم آہنگی قائم رہے۔فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144702100831
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن