میں ایک بزنس شروع کرنا چاہتا ہوں، بٹکوائن کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، یہ ایک کرنسی ہے، ڈالر کی طرح مگر یہ صرف موبائل پر ہوتی ہے، ہم نے اس کو خریدنا اور بیچنا ہے، اس کے بارے میں رہنمائی کر دیں یہ کام جائز ہے یا نہیں؟
بٹ کوائن و دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کا معاملہ تا حال مشتبہ ہے اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے؛ اس لیے اس کی خرید و فروخت سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201200101
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن