بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت یا آیت سے پہلے بسم اللہ پڑھنا


سوال

کیا ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور سورت یا آیت سے پہلے بسم الله پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

نماز  میں سورہ فاتحہ سے پہلے "بسم اللہ"  پڑھنا مسنون ہے، جب کہ  سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنے  سے  پہلے  بسم اللہ  پڑھنا مستحب ہے، فرض یا واجب نہیں۔ اور یہ حکم امام اور منفرد کے لیے ہے، مقتدی کے لیے بسم اللہ پڑھنے کا حکم نہیں ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"إن سمی بين الفاتحة و السورة كان حسناً عند أبي حنيفة".

(فصل: إذا أراد الدخول في الصلاة كبر، ١/ ٣١٢، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201588

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں