بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنا


سوال

کیا بسم  اللہ کی جگہ 786 لکھنا صحیح ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ 786 کاہندسہ نہ تو بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے، اور نہ ہی اس کے قائم مقام یا بدل ہے ، بلکہ یہ حروفِ  ابجد کے اعداد   کے  اعتبار سے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے جتنے حروف ہیں، ان کے مجموعی اعداد ہیں، اور یہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی طرف ایک اشارہ ہے کہ لکھنے والے نے اس موقع پر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھی ہے؛  لہذا یہ تحریر پڑھنے  والا  بھی بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لے ، پس 786 کو عین بسم اللہ سمجھنا  یا اس کے قائم مقام قرار دینا درست نہیں ، اور   نہ ہی 786 لکھنے سے بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے کا ثواب ملتا ہے ،البتہ علامت کے طور پر لکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں