بائنانس ایکسچینج پلیٹ فارم کے ذریعے تجارت کرنا حلال ہے یا نہیں مثلاً بٹ کوائنز وغیرہ میں تجارت کرنا؟
بائنانس ایکسچینج پلیٹ فارم پر کرپٹو کرنسی کی تجارت اور لین دین ہوتا ہے جو کہ ناجائز ہے۔
تجارت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا میں ہے:
’’بٹ کوائن‘‘ محض ایک فرضی کرنسی ہے، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط بالکل موجود نہیں ہیں، لہذا موجودہ زمانے میں " کوئن" یا "ڈیجیٹل کرنسی" کی خرید و فروخت کے نام سے انٹرنیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کاروبار چل رہا ہے وہ حلال اور جائز نہیں ہے، وہ محض دھوکا ہے، اس میں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں، اور یہ فاریکس ٹریڈنگ کی طرح سود اور جوے کی ایک شکل ہے، اس لیے " بٹ کوائن" یا کسی بھی " ڈیجیٹل کرنسی" کے نام نہاد کاروبار میں پیسے لگانا اور خرید و فروخت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔
( بٹ کوائن(2/ 92)،ط۔ بیت العمار کراچی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144502101480
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن