میرا سوال یہ ہے کہ ایک بندہ روزہ نہیں رکھتا بیماری کی وجہ سے اور ایک روزے کو توڑ دیتا ہے تو ان دونوں کو کیا کرنا ہو گا، پیسے دینے ہوں گے تو کتنے دینے ہوں گے ؟ایک روزے کا کفارہ کتنا ہو گا؟ ۔
صورت مسئولہ میں اگر کوئی شخص بیماری کی بناء پر روزہ نہیں رکھتا تو اس نے جتنے روزے نہیں رکھے صرف اس کی قضاء ہے اور اسی طرح اگر روزہ رکھ کر بیماری کی بناء پر توڑ دیا تو ایسے شخص پر بھی صرف قضاء ہے کفارہ نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200147
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن