بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بائنینس ایپ (Bianance App) پر ٹریڈنگ کرنا جائز نہیں


سوال

کیا بائینینس/ bianance app پر ٹریڈنگ کرنا جائز ہے حلال ہے؟

جواب

بائنینس (BINANCE) نامی ایپ پر ٹریڈینگ /لین دین /تجارت وغیرہ کرنا جائز نہیں، کیوں کہ  اس ایپ میں یہ ہوتا ہے کہ اس کو استعمال کرنے والا اپنےبینک کی ایپ کے ذریعہ US dollars DT خریدتا ہے جو کہ ایک ورچول کرنسی (VIRTUAL CURRENCY) ہے اور پھر اس کے ذریعہ وہ شخص تمام کرپٹو کرنسیز خرید سکتا ہے۔ ان کرپٹو کرنسیز میں بہت زیادہ نفع بھی ہوسکتا ہے اور نقصان بھی۔ اور جب یہ کرنسیز فروخت کی جاتی ہیں تو یہUS dollars DT کی شکل میں براہِ  راست ایپ استعمال کرنے والے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوجاتی ہیں۔

حاصل یہ کہ یہ ایپ کرپٹو کرنسی کی لین دین کے لیے ہی استعمال ہوتی ہے لہٰذا بائنینس (binance) نامی ایپ یا کسی بھی ذریعہ سے کرپٹو کرنسیز (crypto currencies) میں کاروبار جائز نہیں ہے اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی حلال نہیں ، کیوں کہ موجودہ  زمانے میں ’’کرپٹو کرنسی‘‘ یا ’’ڈیجیٹل کرنسی‘‘ یا ’’کوئن‘‘ کی خرید و فروخت کے نام سے انٹرنیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کاروبار چل رہا ہے وہ حلال اور جائز نہیں ہے، وہ محض دھوکا ہے،محض ایک فرضی کرنسی ہے، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط بالکل موجود نہیں، نہ حقیقتاً اس میں کوئی مادی چیز ہے، اور اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا صرف اکاؤنٹ میں کچھ عدد آجاتے ہیں، اور یہ فاریکس ٹریڈنگ کی طرح سود اور جوے کی ایک شکل ہے، اس لیے ’’کرپٹو کرنسی/بٹ کوائن‘‘ یا کسی بھی ’’ڈیجیٹل کرنسی‘‘ کے نام نہاد کاروبار میں کسی بھی ذریعہ سے اور کسی بھی شکل میں پیسے لگانا اور خرید و فروخت میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102071

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں