بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھانجی کو چھونے سے حرمت مصاہرت


سوال

اگر کسی آدمی نے اپنی بہن کی بالغہ بچی کے پستان کو چھوا اور درمیان میں کپڑا بھی حائل ہو تو موصوف کے نکاح پر کوئی اثر ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں یہ کام کرنا ناجائز ہے، توبہ و استغفار کرنا  لازم ہے، نیز آئندہ تنہائی میں ملنے اور جسم کو بلاحائل یا شہوت سے چھونے سے اجتناب کرے۔ البتہ اس فعل سے اس کے نکاح پر کوئی اثر نہ پڑے گا۔ فقط واللہ اعلم

ملاحظہ کریں 


فتوی نمبر : 144201201413

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں