بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بھائی کی سوتیلی بیٹی سے نکاح کا حکم


سوال

ایک عورت سے میں نے  شادی کی جو کہ رشتے میں میری خالہ کی بیٹی ہے اور اس عورت کی پہلی شادی  سے ایک بیٹی ہے،  اب وہ بالغ ہے،  کیا میں اس کا نکاح اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کروا سکتا ہوں؟

جواب

آپ کے بھائی کا نکاح آپ کی سوتیلی بیٹی (جو کہ آپ کے بھائی کے لیے بھی رشتے کی خالہ زاد بہن کی بیٹی ہے)  سے  کرنا شرعاً جائز ہے، بشرط یہ کہ  کوئی اور شرعی ممانعت موجود نہ ہو،  اس لیے کہ ان کا آپس میں  کوئی نسبی تعلق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200272

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں