بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

بھائی بہن کو زکاۃ دینا


سوال

کیا زکوۃ صدقہ کی رقم بھائی بہن کو دے سکتے ہیں؟

جواب

 اگر بھائی  اور بہن  زکاۃ کے مستحق ہیں اور کھانا پینا، رہن سہن الگ ہے توان کو زکاۃ اور واجب صدقات کی رقم  دینا جائز ہے۔

ملتقي الابحر میں ہے:

"هو الفقير، وهو ما له شيء دون نصاب والمسكين من لا شيء وقيل بالعكس والعامل يعطي بقدر عمله ولو غنيا والمكاتب يعان في فك رقبته ومديون لا يملك نصابا فاضلا عن دينه ومنقطع الغزاة عند أبي يوسف والحج عند محمد إن كان فقيرا ومن له مال في وطنه لا معه ويجوز دفعها إلى كلهم وإلى بعضهم."

(کتاب الزكاة، باب في بيان أحكام المصرف، ص:324، ط:دار الكتب العلمية)

بدائع الصنائع میں ہے:

"ومنها أن لا تكون منافع الأملاك متصلة بين المؤدي وبين المؤدى إليه؛ لأن ذلك يمنع وقوع الأداء تمليكا من الفقير من كل وجه بل يكون صرفا إلى نفسه من وجه.............ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى الوالدين والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم."

(كتاب الزكاة، فصل شرائط ركن الزكاة، ج:2، ص:49، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509101717

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں