بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بغیر وضو کے اذان دینے سے ثواب ملنے کاحکم


سوال

اگر کسی نے بغیر وضو کے اذان دی تو اذان کا ثواب ملےگا یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ با وضو اذان دینا مستحب ہے؛  اس لیے بغیر عذر کےبلا وضو   اذان نہیں دینی چاہیے،  لیکن اگر کبھی کسی وقت بلا وضو بھی اذان دے دی گئی، تو ظاہرالروایۃ کی روایت کے مطابق اس میں کوئی کراہت نہیں ، اور اذان دینے والے کوپورا ثواب ملے گا؛لہذا بلا وضودی گئی اذان کا دہرانا ضروری نہیں ہے، لیکن اگر کوئی شخص عادت ہی بنا لے، کہ ہمیشہ بے وضو ہی اذان دیتا رہے ،تو یہ  کراہت سے خالی نہیں ،تاہم اس کو اذان کاثواب پھربھی  ملے گا۔

سنن الترمذي  میں ہے:

"عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا يؤذن إلا متوضئ»
 - حدثنا يحيى بن موسى قال: حدثنا عبد الله بن وهب، عن يونس، عن ابن شهاب، قال: قال أبو هريرة: «لا ينادي بالصلاة إلا متوضئ» ،: " وهذا أصح من الحديث الأول،: «وحديث أبي هريرة لم يرفعه ابن وهب، وهو أصح من حديث الوليد بن مسلم، والزهري لم يسمع من أبي هريرة، واختلف أهل العلم في الأذان على غير وضوء، فكرهه بعض أهل العلم، وبه يقول الشافعي، وإسحاق ورخص في ذلك بعض أهل العلم، وبه يقول سفيان، وابن المبارك، وأحمد»".

(ابواب الصلوۃ،‌‌باب ما جاء في كراهية الأذان بغير وضوء،ج:1،ص:389،ط: مصطفى البابي الحلبي)

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويكره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث لا أذانه) على المذهب".

(کتاب الصلوۃ،فائدة التسليم بعد الأذان،ج:1،ص:392،ط:دار الفکر)

مجمع الأنهر  میں ہے:

"(وجاز أذان المحدث)؛ لحصول المقصود، ولا يكره في الصحيح، وقيل: يكره؛ لأنه يصير داعياً إلى  ما لا يجيب بنفسه وداخلاً تحت قوله تعالى: ﴿ أَتَأْمُرُوْنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ﴾ [البقرة: 44] كما في الفرائد، أقول: وفيه كلام؛ لأن الوضوء للأذان مندوب كما تقرر آنفاً، فحينئذٍ ينبغي أن لا يكون تركه مكروهاً، ولا نسلم عدم الإجابة؛ لأنه يمكن الوضوء بعده فيكون مجيباً حكماً".

(کتاب الصلوۃ،صفة الأذان،ج:1،ص:77،ط:دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101991

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں