بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو ڈرانے اور دھمکانے کی نیت سے ’میں تم کو فارغ کرتا ہوں تم اپنے گھر جاو‘ کہنا


سوال

اگر  دھمکی  کی نیت سے اور ڈرانے کے لیے بیوی کو بولا جائے کہ ’میں تم کو فارغ کرتا ہوں تم اپنے گھر جاو‘۔نیت صرف ڈرانے اور دھمکی کی ہے۔کیا ایسا کہنے سے طلاق ہو جاتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ شوہر کا  بیوی کو ’’میں تم کو فارغ کرتا ہوں تم اپنے گھر جاو‘‘ کہنا طلاق کے کنایہ الفاظ میں سے  ہے،  اس جملہ کا حکم یہ ہے کہ اگر یہ جملہ  مذاکرہ طلاق  (یعنی بیوی کے طلاق کے مطالبہ کے بعد کہا ہو  یا طلاق سے متعلق گفتگو  چل رہی تھی) میں کہا ہو  یا اس جملہ سے شوہر  طلاق کی نیت  ہو تو ان دونوں صورتوں میں بیوی  پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوگئی ہے اور نکاح ختم ہوگیا ۔

     اب اگر دونوں میاں بیوی  باہمی رضامندی سے ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نئے مہر اور شرعی گواہان کے روبرو  دوبارہ عقد کرنا پڑے گا، اور آئندہ کے لیے شوہر کو دو طلاقوں کا اختیار  ہوگا۔

      اور اگر شوہر نے طلاق کی نیت  نہیں کی تھی بلکہ صرف ڈرانے دھمکانے کے لیے یہ جملہ کہا تھا  اور نہ ہی مذاکرۂ طلاق  تھا تو اس صورت میں مذکورہ جملے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(كنايته) عند الفقهاء (ما لم يوضع له) أي الطلاق (واحتمله) وغيره (ف) الكنايات (لا تطلق بها) قضاء (إلا بنية أو دلالة الحال)، وهي حالة مذاكرة الطلاق أو الغضب.

(قوله: وهي حالة مذاكرة الطلاق) أشار به إلى ما في النهر من أن دلالة الحال تعم دلالة المقال قال: وعلى هذا فتفسر المذاكرة بسؤال الطلاق أو تقديم الإيقاع، كما في اعتدي ثلاثاً وقال قبله المذاكرة أن تسأله هي أو أجنبي الطلاق".

(3/296،297، باب الکنایات، ط: سعید)

المبسوط للسرخسی میں ہے:

"(قال): ولو قال: أنت مني بائن أو بتة أو خلية أو برية، فإن لم ينو الطلاق لايقع الطلاق؛ لأنه تكلم بكلام محتمل."

(6 / 72،باب ما تقع به الفرقة مما يشبه الطلاق،ط؛دار المعرفة - بيروت)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں