بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1443ھ 05 دسمبر 2021 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام شانزے رکھنا


سوال

کیا بیٹی کا  نام ’’شانزے‘‘ رکھنا درست ہے اور اس نام کے کیا معنی ہیں؟

 

جواب

کسی عربی یا اردو لغت میں ’’شانزے‘‘ کا معنیٰ نہیں ملا، "شانزے لیزے" پیرس کا مشہور زمانہ ایونیو ہے، بظاہر فرنچ  زبان کا لفظ ہے، بہرحال اگر کسی دوسری زبان میں اس کے کوئی اچھے معنیٰ ہونا معلوم ہوجائیں تو اس نام کا رکھنا درست ہوگا، تاہم پھر بھی پسندیدہ یہی ہوگا کہ بچی کا نام کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا یا کسی نیک خاتون کے نام پر رکھا جائے۔  اور  اگر اس نام کا معنٰی معلوم نہ ہو تو یہ نام  رکھنا مناسب نہیں ہوگا، اس کے بجائے بچی کا نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر  رکھ  لیں۔

ناموں کے سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشن سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

ملاحظہ:اسلامی نام  کے سلسلے میں ہماری ویب سائٹ سے  استفادے  کےلیے یہ لنک استعمال کریں۔

اسلامی نام


فتوی نمبر : 144212201697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں