بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا والد سے اپنے حصے کا مطالبہ کرنا/شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ اپنے والد سے اپنا حصہ لے لو


سوال

اگر ابو زندہ ہو تو کیا بیٹی اپنی حصے کا  مطالبہ کرسکتی ہے ؟ اور کیا اس کا شوہر اسے کہہ سکتا ہے؟ کہ اپنے باپ سے حصہ لو!

جواب

واضح رہے کہ والد کی حیات میں والد کے مال میں اولاد کا کوئی حصہ  نہیں ہے، والد اپنے مال کا خود مالک ہے، اس میں وہ ہر جائز تصرف کرسکتا ہے  ،کسی بیٹے یا بیٹی کوہر گز یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے والدسے یہ کہے مجھے میرا حصہ دو  اور نہ ہی بیٹی کے شوہر کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی بیوی سے کہے کہ اپنے والد سے اپنا حصہ  لو ۔

 تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق میں ہے:

"اعلم أن للإنسان أن ‌يتصرف ‌في ‌ملكه ما شاء من التصرفات ما لم يضر بغيره ضررا ظاهرا."

 (كتاب القضاء،باب مسائل شتى، ج:4، ص:196، ط:دار الكتاب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم 


فتویٰ نمبر : 144707100870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں