بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا نکاح اپنی بیوی کی بیٹی سے کرانا


سوال

دوسری بیوی کی بیٹی سے جو  کہ کسی اور شوہر سے تھی اس سے اپنے بیٹے کا نکاح جوکہ کسی اور بیگم سے  هے،  جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  اپنے بیٹے کا نکاح  (جو کہ دوسری بیوی سے ہو) اپنے بیوی کی بیٹی (جوکہ دوسرے شوہر سے ہو) سے کرانا جائز ہے،  بشرط یہ کہ اس کے علاوہ حرمت کا کوئی رشتہ (مثلاً: رضاعت) نہ ہو۔

الفتاوى الهندية (1 / 277):

" لَا بَأْسَ بِأَنْ يَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ امْرَأَةً وَيَتَزَوَّجَ ابْنُهُ ابْنَتَهَا أَوْ أُمَّهَا، كَذَا فِي مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201919

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں