باپ کی موجودگی میں کسی زمین کی رقم بیٹا دے اور وہ جگہ باپ کے نام ہو جائے تو باپ کی وفات کے بعد اس جگہ کا کیا اصولِ وراثت ہو گا؟
صورتِ مسئولہ میں اگر بیٹے نے رقم دے کر زمین خریدی اور والد کے نام پر کر دی اور والد کو مالکانہ اختیارات بھی دے دیئے تو وہ زمین والد کی ملکیت ہے، والد کے انتقال کے بعد وہ زمین وراثت میں تقسیم ہوگی، لیکن اگر وہ زمین بیٹے نے خرید کر والد کے محض نام کی ہے، مالکانہ اختیارات کے ساتھ حوالہ نہیں کی ہے تو وہ زمین بیٹے ہی کی ملکیت ہوگی ، والد کے انتقال کے بعد وہ والد کے ترکہ میں شامل نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112201289
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن