بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیرون ملک مقیم شخص صدقہ فطر کس طرح ادا کرے؟


سوال

اگر باپ دبئی میں موجود ہے اور نابالغ بچے پاکستان میں ہیں تو صدقہ فطر کس حساب سے دینا ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص بیرون ملک دبئی  میں مقیم ہے اور عید الفطر وہیں کرے گا، تو اس پر اپنا اور اپنے نابالغ بچوں کا صدقہ فطر اس کے موجودہ رہائشی ملک  دبئی کے نرخ کے حساب سے دینا لازم ہوگا، خواہ وہ یہ قیمت وہیں ادا کرے یا پاکستان بھیج دے، یا اس کی اجازت سے پاکستان میں ادا کی جائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والمعتبر في الزكاة فقراء مكان المال، وفي الوصية مكان الموصي، وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح، وأن رءوسهم تبع لرأسه.

(قوله: مكان المؤدي) أي لا مكان الرأس الذي يؤدي عنه (قوله: وهو الأصح) بل صرح في النهاية والعناية بأنه ظاهر الرواية، كما في الشرنبلالية، وهو المذهب كما في البحر؛ فكان أولى مما في الفتح من تصحيح قولهما باعتبار مكان المؤدى عنه".

(كتاب الزكاة، باب مصرف الزكاة والعشر، فروع في مصرف الزكاة، ج:2، ص:355، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144709101997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں