بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صرف بیعانہ دے کر خریدی گئی زمین کو آگے فروخت کرنے کا حکم


سوال

کیا صرف بیعانہ دے کر زمین خریدنے کے بعد اس زمین کو آگے نفع پر فروخت کرسکتے ہیں؟

جواب

اگر کسی شخص نے کوئی زمین خریدی اور اس کی مکمل قیمت ادا نہیں کی، بلکہ صرف بیعانہ ادا کیاہے تو ایسی صورت میں زمین خریدنے والا اس زمین کا مالک بن چکا اور اس کی قیمت خریدار کے ذمہ دین ہوئی،  اب اگر خریدار اس زمین کو آگے نفع کے ساتھ یا جس طرح چاہے، فروخت کرسکتا ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

"قوله: (صح بيع العقار قبل قبضه) أي عند أبي حنيفة وأبي يوسف، وقال محمد: لا يجوز لإطلاق الحديث، وهو النهي عن بيع ما لم يقبض، وقياسا على المنقول وعلى الإجارة، ولهما أن ركن البيع صدر من أهله في محله ولا غرر فيه، ‌لأن ‌الهلاك ‌في ‌العقار نادر، بخلاف المنقول، والغرر المنهي غرر انفساخ العقد، والحديث معلول به عملا بدلائل الجواز."

(ج:6، ص:126، كتاب البيع، باب المرابحة والتولية، ط:دار الكتاب الإسلامي)

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وأما) ‌بيع ‌المشتري ‌العقار قبل القبض، فجائز عند أبي حنيفة وأبي يوسف استحسانا، وعند محمد وزفر والشافعي - رحمهم الله - لا يجوز قياسا، واحتجوا بعموم النهي الذي روينا؛ ولأن القدرة على القبض عند العقد شرط صحة العقد لما ذكرنا، ولا قدرة إلا بتسليم الثمن، وفيه غرر، ولهما عمومات البياعات من الكتاب العزيز من غير تخصيص، ولا يجوز تخصيص عموم الكتاب بخبر الواحد عندنا أو نحمله على المنقول توفيقا بين الدلائل صيانة لها عن التناقض؛ ولأن الأصل في ركن البيع إذا صدر من الأهل في المحل هو الصحة، والامتناع لعارض الغرر، وهو غرر انفساخ العقد بهلاك المعقود عليه. ولا يتوهم هلاك العقار، فلا يتقرر الغرر، فبقي بيعه على حكم الأصل ..... وفقه هذا الأصل ما ذكرنا: أن الأصل هو الصحة في التصرف الصادر من الأهل المضاف إلى المحل والفساد بعارض غرر الانفساخ، ولا يتوهم ذلك في هذه التصرفات؛ لأنها لا تحتمل الفسخ، فكان القول بجواز هذه التصرفات عملا بالأصل، وأنه واجب."

(ج:5، ص:181، كتاب البيوع، فصل في شرائط الصحة في البيوع، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144308100648

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں