بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بی بی گلوفیشل (BB glow facial) کاحکم


سوال

BB glow facial کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ حلال ہے؟

جواب

واضح رہےکہ BB glow facial ظاہری بدن میں استعمال ہوتاہے،اگربڑھاپاچھپانےکےلیے اس کااستعمال کیاجائے،تواس کااستعمال مکروہِ تحریمی ہے،اوراگرکسی بیماری یعنی دانے، داغ دھبے،اورچھائیوں کےلیے استعمال کیاجائے،توشرعاً گنجائش ہے،البتہ اگرچہرےمیں سوراخ کرکےاس میں رنگ وغیرہ بھراجائے،تویہ وشم (گدائی) کے زمرہ میں آئےگا،جس کے کرنے اورکروانے والے دونوں پراللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نےلعنت فرمائی ہے۔

مشکاۃ المصابیح کی روایت ہے:

"وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لعن ‌الله ‌الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة."

(کتاب اللباس،باب الترجل،262/2 ،ط:المکتب الاسلامی،بیروت)

وفيه أيضا:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا ‌تنتفوا ‌الشيب فإنه نور المسلم من شاب شيبة في الإسلام كتب الله له بها حسنة وكفر عنه بها خطيئة ورفعه بها درجة . رواه أبو داود."

(کتاب اللباس،باب الترجل،266/2، ط:المکتب الاسلامی،بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100605

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں