بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوہ عدت کہاں گزارے شوہر کے گھر؟ یا میکے؟


سوال

 ایک عورت بیوہ ہوئی ہے اور اس کے 5بچے ہیں جبکہ سارے چھوٹے ہیں اور اس گھر میں اس کے ساتھ 5 دیور بھی رہتے ہیں اور دیوروں کے جوان بیٹے بھی ہیں تو اس عورت کیلئے عدت اسی گھر پر گزارنی چاہیے یا اپنے باپ کی گھر میں؟ رہ نمائی فرمائیں

جواب

 عدت سے متعلق حکم یہ ہے کہ عورت اسی گھر عدت گزارے  جس گھر زندگی میں شوہر کے ساتھ رہا کرتی تھی۔

 لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ بیوہ کے لیے  حکم یہ ہے کہ وہ عدت شوہر ہی گھر  میں اپنے بچوں کے ساتھ گزارے، اور دیور وغیرہ سے شوہر  کی زندگی میں بھی اور دورانِ عدت بھی پردہ کا حکم ہے ان سے پردہ کا اہتمام کرے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع "میں ہے:

"وأما في حالة الضرورة فإن اضطرت إلى الخروج من بيتها بأن خافت سقوط منزلها أو خافت على متاعها أو كان المنزل بأجرة ولا تجد ما تؤديه في أجرته في عدة الوفاة فلا بأس عند ذلك أن تنتقل، وإن كانت تقدر على الأجرة لا تنتقل، وإن كان المنزل لزوجها وقد مات عنها فلها أن تسكن في نصيبها إن كان نصيبها من ذلك ما تكتفي به في السكنى وتستتر عن سائر الورثة ممن ليس بمحرم لها، وإن كان نصيبها لايكفيها أو خافت على متاعها منهم فلا بأس أن تنتقل، وإنما كان كذلك؛ لأن السكنى وجبت بطريق العبادة حقا لله تعالى عليها، والعبادات تسقط بالأعذار، وقد روي أنه لما قتل عمر - رضي الله عنه - نقل علي - رضي الله عنه - أم كلثوم - رضي الله عنها - لأنها كانت في دار الإجارة، وقد روي أن عائشة - رضي الله عنها - نقلت أختها أم كلثوم بنت أبي بكر - رضي الله عنه - لما قتل طلحة - رضي الله عنه - فدل ذلك على جواز الانتقال للعذر، وإذا كانت تقدر على أجرة البيت في عدة الوفاة فلا عذر، فلا تسقط عنها العبادة كالمتيمم إذا قدر على شراء الماء بأن وجد ثمنه وجب عليه الشراء وإن لم يقدر لايجب لعذر العدم. كذا ههنا، وإذا انتقلت لعذر يكون سكناها في البيت الذي انتقلت إليه بمنزلة كونها في المنزل الذي انتقلت منه في حرمة الخروج عنه؛ لأن الانتقال من الأول إليه كان لعذر فصار المنزل الذي انتقلت إليه كأنه منزلها من الأصل فلزمها المقام فيه حتى تنقضي العدة".

(كتاب الطلاق ، فصل في أحكام العدة، ج؛ ۳، صفحہ؛  ۳۰۵، ط؛ دار الكتب العلمية ) 

فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144504102602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں