بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا حرم نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

کیا میں اپنی بیٹی کا نام حرم رکھ سکتی ہوں اور اس کا کیا مطلب ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں"حرم" عربی لفظ ہے اور "قابل احترام" کے معنی میں ہے، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ البتہ شرعی عرف میں "حرم" مخصوص ومقدس جگہ کا نام ہونے کی وجہ سے ذہن اسی طرف منتقل ہوتا ہے، اس لیے مناسب ہے کہ کوئی اور بامعنیٰ یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام رکھا جائے۔ فقط  واللہ اعلم

 


فتویٰ نمبر : 144405100800

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں