بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بشامہ نام رکھنا درست ہے


سوال

کیا لڑکی کا نام بشامہ رکھ سکتے ہیں؟ اس کا معنی بتائیں۔

جواب

جی! رکھ سکتے ہیں۔

’’بشامہ‘‘ ایک  خوشبو دار درخت کا نام ہے ،جس سے مسواک بنائی جاتی ہے ، اس معنی کے اعتبار سے  لڑکیوں کا یہ نام رکھنا درست ہے ، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام اُمہات المومنین، صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے۔

القاموس الوحید میں ہے :

"البشامة: ایک خوشبودار  درخت جس کی لکڑی کی مسواک بنائی جاتی ہے۔ ج:بشام."

(بابُ الباء، ب__ش، ص:140، ط:ادارہ اسلامیات)

لسان العرب میں ہے :

"والبشام: شجر طيب الريح والطعم يستاك به. وفي حديث  عبادة: خير مال المسلم شاة تأكل من ورق القتاد والبشام. وفي حديث عمرو بن دينار: لا بأس بنزع السواك من ‌البشامة".

(فصل الباء، ج:12، ص:50، ط:دار صادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101767

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں