بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بارش کے پانی سے شفا حاصل کرنے کا حکم


سوال

بارش کے پانی اور اس سے شفا  کے بارے میں احادیث کی روشنی میں  وضاحت فرمادیجیے!

جواب

بارش کا پانی بابرکت ہے، قرآنِ مجید میں اسے ماءِ مبارک بھی کہا گیا ہے:

{ونزلنا من السماء ماء مباركا} [سورۃ ق: ٩]

ترجمہ: اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی اتارا (بارش برسائی)۔

اس کو کسی مرض سے شفا حاصل کرنے کی نیت سے استعمال کرنے میں بھی حرج نہیں، لیکن تلاشِ بسیار کے باوجود اس سلسلے میں کوئی معتبر ومستند حدیث نہیں ملی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200306

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں