بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1448ھ 22 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

بریلوی حضرات کافر نہیں


سوال

یہ بتائیں کہ بریلوی مشرک ہیں تومشرک تو کافر ہوتاہےتوعلماء نے بریلوی کو کافر قرار کیوں نہیں دیا ؟

جواب

بریلویوں کو مشرک نہیں کہا جاسکتا،  کیوں کہ ان میں جو حضرات مشرکانہ عقائد یا اعمال کے حامل ہیں وہ بھی تاویل کرتے ہیں؛ اسی وجہ سے ہمارے اکابر علماء  نےانھیں کافر نہیں کہا۔

فتح القدیر میں ہے:

"و اعلم أن الحكم بكفر من ذكرنا من أهل الأهواء مع ما ثبت عن أبي حنيفة والشافعي - رحمهم الله - من عدم تكفير ‌أهل ‌القبلة من المبتدعة كلهم محمله أن ذلك المعتقد نفسه كفر، فالقائل به قائل بما هو كفر، وإن لم يكفر بناء على كون قوله ذلك عن استفراغ وسعه مجتهدا في طلب الحق ..."

(فتح القدير، كتاب الصلاة، ، باب الإمامة 1/ 351 ط: دار الفكر)

فقط و اللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143101200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں