
میری پیٹھ کے بالکل نیچے کے حصے کا پیلانڈل سائینس نامی بیماری کا آپریشن ہوا ہے، وہاں اب پٹی بندھی ہے، ڈاکٹر نے مجھے اس کو بھگونے سے منع کیا ہے اور مجھے فرض غسل کی حاجت ہوئی تھی تو میں نے پٹی کے مقام سے نیچے کے پورے حصے کو دھو لیا اور پیٹھ پر اسی طرح وہ حصہ جہاں پانی بہانے سے پانی پٹی تک پہنچتا ہو میں نے سب کو تین مرتبہ گیلے تولیے سےپونچھ لیا اور سر کو میں نے دھو لیا تو کیا میرا غسل ہو جائے گا ؟
صورت ِ مسئولہ میں پٹی گیلے ہاتھ سے صرف ایک دفعہ مسح کر لینا کافی ہے، تولیہ سے تین دفعہ مسح کرنا ضروری نہیں، بہرحال غسل ہو گیا ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ويستوي فيه الحدث الأصغر والأكبر ولا تشترط النية في مسحها باتفاق الروايات. هكذا في البحر الرائق ويكتفي بالمسح مرة وهو الصحيح كذا في المحيط ."
(كتاب الطهارة، الباب الخامس في المسح علي الخفين، ج:1، ص:36، دارالفكر)
وفيها أيضا:
"ولو انكسر ظفره فجعل عليه دواء أو علكا فإن كان يضره نزعه مسح عليه وإن ضره المسح تركه، وشقوق أعضائه يمر عليها الماء إن قدر وإلا مسح عليها إن قدر وإلا تركه وغسل ما حولها. كذا في التبيين."
(كتاب الطهارة، الباب الخامس في المسح علي الخفين، ج:1، ص:36، دارالفكر)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144705100231
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن