سودی بینک کا مینیجر اگر سودی بینک میں جاب کے لیے جاتے وقت رکشہ یا بائیکیا میں جائے تو اس سے کرایہ لینا اور اس کرایہ کو استعمال میں لانا کیسا ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں بینک کے ملازمین کو رکشہ یا بائیک وغیرہ پر لے جانا اور ان سے کرایہ وصول کرنا جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(و) جاز تعمير كنيسة و (حمل خمر ذمي) بنفسه أو دابته (بأجر) لا عصرها لقيام المعصية بعينه.
(قوله وجاز تعمير كنيسة) قال في الخانية: ولو آجر نفسه ليعمل في الكنيسة ويعمرها لا بأس به لأنه لا معصية في عين العمل."
(کتاب الحظرو الاباحۃ،فصل فی البیع،ج:6 ، ص:391، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144605101502
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن