بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں موجود رقم پر زکوۃ


سوال

میں پہلے نوکری کرتی تھی،اب نہیں کرتی ہوں۔ میرے پاس 1لاکھ سے زائدرقم بینک میں موجودہے،کیا میرے ذمہ زکوٰۃ دینا واجب ہے؟

جواب

اگر کسی کے پاس نقدی موجود ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب ہونے کی شرائط میں سے یہ ہے کہ وہ رقم  ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو،زکوٰۃ ادا کرنے والے کی مکمل ملکیت میں  ہو،اور  اگر  اس شخص کے ذمے قرض  واجب ہو تو  اس کو منہا کرنے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا زیادہ  رقم باقی ہو ، اور   اپنے ضروری اخراجات سے زائد رقم ہو، اس پر ایک سال کا عرصہ گزر گیا ہو،اور اس مال میں کسی دوسرے کا حق نہ ہو۔

صورتِ  مسئولہ میں بینک میں موجود رقم میں اگر  یہ تمام شرائط پائی جا رہی ہیں تو  اس  مال  کی زکوٰۃ  نکالنا واجب ہے۔ واضح  رہے کہ  بینک میں  موجود  رقم رکھوانے  والے  کی مکمل ملکیت میں ہوتی  ہے۔ نیز   ملحوظ رہے کہ چاندی کی قیمت کم و بیش ہوتی رہتی ہے، مؤرخہ 07 مارچ  2023ء کو   ساڑھے باون تولہ  چاندی کی  قیمت  کم و بیش ایک لاکھ  چودہ  ہزار  چھ  سو سات  روپے   (114,607) ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

" (وأما شروط وجوبها:فمنهاالحرية، ومنها الإسلام،ومنها العقل والبلوغ،ومنها كون المال نصابا،ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد،ومنها فراغ المال عن حاجته الأصلية، ومنها الفراغ عن الدين،ومنها كون النصاب ناميا حقيقة بالتوالد والتناسل والتجارة أو تقديرا بأن يتمكن من الاستنماء بكون المال في يده أو في يد نائبه،ومنها حولان الحول على المال...)."

(ص:171-175،ج:1،كتاب الزكاة،ط:دار الفكر،بيروت.)

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(وشرطه) أي شرط افتراض أدائها (حولان الحول) وهو في ملكه (وثمنية المال كالدراهم والدنانير) لتعينهما للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكهما ولو للنفقة. (قوله: وهو في ملكه) أي والحال أن نصاب المال في ملكه التام."

(ص:267،ج:2،كتاب الزكوة،ط:دارالفكر، بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407102483

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں