بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بینک میں موجود رقم پر زکاۃ


سوال

میرے  پاس بینک میں جوبھی رقم ہے کیا اس پر زکات واجب ہے؟ رقم 85 گرام سونے سے زائد ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں بینک میں موجود رقم پر زکات واجب ہے۔ جس کے حساب کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کے بینک میں رکھی ہوئی رقم، اور اسی طرح آپ کی ملکیت میں اگر سونا، چاندی، نقدی یا مال تجارت وغیرہ ہو تو ان سب کے مجموعہ کی قیمت معلوم کریں، اور اس کے بعد  زکات کا سال پورا ہونے تک کے واجب الادا  اخراجات مثلاً قرضہ، بل وغیرہ اس سے منہا کریں، جو رقم بچ جائے اگر وہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے زیادہ ہو تو اس کا ڈھائی فیصد زکات میں دے دیں۔

واضح رہے کہ سونے کے نصاب ساڑھے سات تولہ کا اعتبار اس وقت کیا جاتا ہے جب ملکیت میں صرف سونا ہو اور چاندی یا نقدی وغیرہ کچھ نہ ہو۔ نیز یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ساڑھے سات تولہ کا وزن گرام کے اعتبار سے 87.47gmہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109203345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں