بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بنجر زمین کے مالک پر قربانی کا حکم


سوال

بنجر زمین پر قربانی واجب ہوتی ہے ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر بنجر زمین ضرورت میں استعمال نہ ہورہی ہو(مثلاً اس میں رہائش کا گھر بنانے کی نیت نہ ہو) تو اس کی قیمت اگر نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) تک پہنچے تو ایسی بنجر زمین کے مالک پر قربانی واجب ہوگی اور اگر اس زمین کی قیمت نصاب سے کم ہے اور اس کے علاوہ اتنا سونا یا چاندی یا نقد رقم یا ضرورت سے زائد اشیاء بھی ملکیت میں نہ ہوں جن کی قیمت نصاب تک پہنچتی ہو تو پھر ایسی زمین کے مالک پر قربانی واجب نہیں ہوگی ۔

فتاوی شامی میں ہے :

'' وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر)

(قوله: واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضاً يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية، ولو له عقار يستغله فقيل: تلزم لو قيمته نصاباً، وقيل: لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل: قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفاً، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم''۔(6/ 312، سعید) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200293

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں