بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 محرم 1448ھ 04 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

بند سم کھولنے کے بعد ملنے والی فری منٹس، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس استعمال کرنے کا حکم


سوال

اگر Ufone کی سم ایک مہینے تک بند رکھی جائے تو کمپنی والے اس سم میں فری انٹرنیٹ، فری ایس ایم ایس اور فری منٹس دیتے ہیں،  تو ایسی سم میں جو ایک مہینے تک بند رہی ہو، اس میں ملنے والا فری نیٹ، فری منٹس اور فری ایس ایم ایس استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

اور اسی طرح Jazz، Zong اور Telenor Pakistan کی سموں میں بھی فری نیٹ، فری منٹس اور فری ایس ایم ایس آتے ہیں۔  اس کے لیے سم میں ایک کوڈ ڈائل کرنا ہوتا ہے، پھر اس میں فری نیٹ وغیرہ آجاتا ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک مہینے بعد بند سم کھولنے پر کمپنی کی طرف سے  جو فری منٹس، ایس ایم ایس  اور  انٹرنیٹ کی سہولت کی ملتی ہے وہ کمپنی کی طرف سے تبرع اور انعام ہے،لہذا  اس کا استعمال جائز ہے۔ اسی طرح کوڈ ڈائل کر کے جو سہولت حاصل کی  جاتی ہے اگر اس کوڈ میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے تو پھر اس سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہوگی وگرنہ نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(هي) لغةً: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعًا: (تمليك العين مجانًا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه... (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء، وأخروي."

(كتاب الهبة، ج: 5، ص: 687، ط: سعید)

الموسوعۃ الفقہیہ الکویتیہ  میں ہے:

"العطية: هي ما أعطاه الإنسان من ماله لغيره، سواء كان يريد بذلك وجه الله تعالى، أو يريد به التودد، أو غير ذلك."

(تحت عنوان الزکاۃ، ج: 23، ص: 227، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية  ۔الكويت)

موسوعۃ القواعد الفقہیہ میں ہے:

"التّبرّع: ‌هو ‌إعطاء ‌مجّاني دون مقابل."

(ج: 8، ص: 868، ط: دار الرسالة العالمية)

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144709100079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں