بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بالغ اولاد نے والد کی کمائی سے حج کیا تو بھی فرض حج ادا ہوجائے گا


سوال

اگر باپ اپنی ساری بالغ اولاد کو اپنے ساتھ حج پر لے جائے جب کہ اولاد نے ابھی کمانا شروع نہیں کیا ہو  تو  کیا ایسی  صورت میں اولاد کی طرف سے فرض حج ادا ہو جائے گا  یا اولاد دوبارہ حج ادا کرے جب وہ کما کراپنی کمائی سے حج کرنے کے قابل ہو؟ 

جواب

والد  اگراپنی کمائی سے اپنی بالغ اولاد کو حج  کرادے تو   اولاد کا   فرض حج  ادا ہوجائے گا ، کمائی کے قابل ہونے کے بعد ان پر  دوبارہ حج ادا کرنا لازم نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144301200080

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں