"بالاج سفیر " ایک بچےکانام ہے ، یہ نام رکھناصحیح ہے کہ نہیں؟ اورمعنی بتائیں!
’’بلاج ‘‘ فارسی میں کسی پودے کو کہتے ہیں، اور ’’بالاجی‘‘ ایران میں کسی گاؤں کا نام ہے۔ عربی میں ’’بِلاج‘‘ کا معنیٰ سمندر کا کنارہ ہے۔اور سفیر : پیغام پہنچانے والا۔ اس اعتبار سے "بِلاج سفیر" نام رکھنا جائز تو ہے، البتہ اس کے بجائے انبیا ءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ ایسا نام رکھنا چاہیے جس کا تعامل نیک صالح مسلمانوں میں ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201451
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن