بکرے کی اوجھڑی کھانا کیسا ہے؟
حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے، لہذا بکرے کی اوجھڑی کھانا جائز ہے، البتہ خوب پاک وصاف کرکے کھائیں۔
''امداد الفتاوی'' میں ہے:
" اوجھڑی کی حلّت اس لیے ہے کہ اس میں کوئی وجہ حرمت کی نہیں ، فقہاء نے اشیائے حرام کو شمار کردیا ہے، یہ ان کے علاوہ ہے، یہ شمار ''درمختار'' کے مسائل شتٰی میں مذکور ہے: و الغدة، و الخصیة و المثانة، و المرارة، و الدم المسفوح، و الذکر. اهـ " (4/104)
"فتاوی رحیمیہ" میں ہے:
" فقہاء نے جانور کی سات چیزوں کو حرام قراردیا ہے ان سات چیزوں میں اوجھڑی شامل نہیں ہے ، لہذا اسے حلال کہا جائے گا، جو اسے حرام قرار دیتے ہیں وہ دلیل پیش کریں۔"
(10/81، ط: دارلاشاعت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144207200854
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن