بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

باکرہ (کنواری) عورت اگر کسی بچے کو دودھ پلا دے تو حرمتِ رضاعت کا کیا حکم ہے؟


سوال

باکرہ عورت اگر کسی کو دودھ پلا دے تو اس سے حرمتِ رضاعت ثابت ہوگی یا نہیں؟

جواب

اگر  باکرہ  عورت کی عمر  نو (9) سال سے کم ہو، اور وہ کسی بچے کو دودھ پلا دے، تو  اس سے حرمتِ رضاعت ثابت نہیں ہوگی ، اور اگر باکرہ  عورت کی عمر  نو (9)  سال یا اس سے زیادہ ہو ، اور وہ کسی بچے کو مدتِ رضاعت (ڈھائی سال) کے اندر اندر دودھ پلادے، تو ایسی صورت میں حرمتِ رضاعت ثابت ہوجائے گی اور وہ باکر ہ عورت  بچے کی رضاعی ماں شمار ہوگی ، اور  اُس عورت اور بچے کے درمیان حرمتِ رضاعت کے تمام احکام ثابت ہوجائیں گے ۔

تبیین الحقائق میں ہے:

"قال - رحمه الله - (ولبن البكر والميتة محرم) أي مثبت للحرمة أما لبن البكر فلإطلاق النصوص؛ ولأنه سبب النشوء والنمو فيثبت به شبهة البعضية كلبن غيرها من النساء إذ هو لبن حقيقة."

(كتاب الرضاع، ٢/ ١٨٥، ط: دارالكتاب الإسلامي)

البحرالرائق میں ہے:

"(قوله: ‌ولبن ‌البكر، والميتة يحرم) أي موجب للحرمة بشرط أن تكون البكر بلغت تسع سنين فأكثر أما لو لم تبلغ تسع سنين فنزل لها لبن فأرضعت به صبيا لم يتعلق به تحريم كذا في الجوهرة، وفي الخانية: لو أرضعت البكر صبيا صارت أما للصبي وتثبت جميع أحكام الرضاع بينهما حتى لو تزوجت البكر رجلا ثم طلقها قبل الدخول بها كان لهذا الزوج أن يتزوج الصبية، وإن طلقها بعد الدخول بها لا يكون له أن يتزوجها لأنها صارت من الربائب التي دخل بأمها."

(كتاب الرضاع، ٣/ ٢٤٥، ط: دارالكتاب الإسلامي)

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے :

"بكر لم تتزوج لو نزل لها لبن فأرضعت صبيا صارت أما للصبي وتثبت جميع أحكام الرضاع بينهما حتى لو تزوجت البكر رجلا ثم طلقها قبل الدخول بها لهذا الزوج أن يتزوج الصبية وإن طلقها بعد الدخول لا يكون له أن يتزوجها كذا في خزانة المفتين."

(کتاب الرضاع، ١/ ٣٤٤، ط: دار الفکر)

وفیہ أيضاً:

"ولو أن صبية لم تبلغ تسع سنين نزل لها اللبن فأرضعت به صبيا لم يتعلق به تحريم وإنما يتعلق التحريم به إذا حصل من بنت تسع سنين فصاعدا كذا في الجوهرة النيرة. وكذا لو نزل للبكر ماء أصفر لا يثبت من إرضاعه تحريم هكذا في فتح القدير."

(کتاب الرضاع، ١/ ٣٤٤، ط: دار الفکر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505101440

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں