بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کے رشتے کے لیے وظیفہ


سوال

میری بیٹی کی عمر 24سال ہوگئی ہے، پہلے بہت رشتے آتے تھے، لیکن اب اچانک رشتے آنا بند ہوگئے ہیں، میں جاننا چاہتی ہوں کہ اس میں کسی قسم کے جادو یا رکاوٹ کا عمل دخل تو نہیں ہے؟ اگر ہے تو اس کے لیے کوئی دعا وغیرہ بتادیں!

 

جواب

آپ فرض نمازوں، تہجد، غروبِ آفتاب اور صلاۃ الحاجت کے بعد دعاؤں کا اہتمام جاری رکھیے،  رشتے میں دین داری اور اخلاق کو ترجیح دیجیے، تکلفات اور غیر شرعی رسوم سے اجتناب کیجیے، اسراف اور فضول خرچی سے پاک شادی میں برکت ہوتی ہے، نیز درج ذیل معمولات میں سے کوئی ایک اختیار کرلیجیے، ان شاء اللہ مناسب رشتہ مل جائے گا:

(1) نماز عشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)

(2) نیز    نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے، چالیس دن تک یہ وظیفہ جاری رکھیے:

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَکَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“.

یہ وظائف بچی خود بھی پڑھ سکتی ہے، اور بچی کی والدہ بھی۔ درج ذیل دو اعمال بچی خود کرسکتی ہے:

(3) { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد رکھے۔

(4)صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201158

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں