بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کی سالی سے نکاح کرنا


سوال

 میرے پڑوس میں ایک شخص کا ایک بیٹا ہے جو کہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی اولاد بھی ہے۔ اب اس شادی شدہ بیٹے کے والد نے اپنے بیٹے کی سالی سے شادی کر لی ہے۔ اور وہ اس کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

بیٹے کی سالی(بہو کی بہن) سسر کے لیے محرم نہیں ہوتی، اس سے شادی کرنا جائز ہوتا ہے؛ لہذا اگر حرمت کا کوئی اور رشتہ نہیں تو اس نکاح میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں