بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹے کا نام زرولی رکھنے کا حکم


سوال

کیا بیٹے کا نام زرولی رکھ سکتے ہیں ؟اور اسکا معنی بھی بتا دیں۔

جواب

فارسی یا عربی  زبان میں لفظ ِ زرولی کا خاص معنی  نہیں  ملا،  البتہ  فارسی زبان میں " زر" کا لفظ ”سونے “ کے لیے استعمال ہوتا ہے،اور عربی زبان میں ”ولی “کا معنی ہے ” دوست  ،قریب وغیرہ“ ۔لہذا اگر زر کو قیمتی کے معنی میں لیں توپھر معنی درست ہوجاتا ہے یعنی قیمتی  اورقابل قدر دوست وغیرہ 

لغت نامہ دھخدا میں ہے:

"(زر) طلا راگویند. و آن رابه   انند. (برهان) (از شرفنامنہ منیری اکثر  طلا و ذهب آید. "

(زر، ج: 8،  ص:1587، ط:دانشگاہ تہران )

معجم الوسیط میں ہے:

"(الْوَلِيّ) كل من ولي أمرا أَو قَامَ بِهِ والنصير والمحب وَالصديق ذكرا."

(باب الواو،  ص: 1101، ط: دار النشر اللغة  العربیة)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144706102200

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں