بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

بحریہ ٹاؤن جانے والا شخص قصر کرے گا یا نہیں ؟


سوال

بحریہ ٹاؤن کراچی کے مضافات میں داخل ہے؟اگر کوئی شخص کراچی سے بحریہ ٹاؤن 10دن کی نیت سے جائے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟ آیا وہ قصر کرے گا یا کامل نماز پڑھے گا؟

جواب

بحریہ ٹاؤن کراچی سے مسافت سفر پر نہیں ہے، لہذا اگر کوئی شخص کراچی سے بحریہ ٹاؤن 10 دن کے لیے جائے تو وہاں  پوری نماز پڑھے گا، قصر نہیں کرے گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"أقل مسافة تتغير فيها الأحكام مسيرة ثلاثة أيام، كذا في التبيين، هو الصحيح، كذا في جواهر الأخلاطي الأحكام التي تتغير بالسفر هي قصر الصلاة واباحة الفطر وامتداده مدة المسح إلى ثلاثة أيام وسقوط وجوب الجمعة والعيدين والأضحية وحرمة الخروج على الحرة بغير محرم، كذا في العتابية."

( کتاب الصلاۃ،باب خامس عشر،ج :1، ص: 138، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144701100557

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں