بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بھنگ سے متعلق ایک روایت کی تحقیق


سوال

کیا اِس طرح کی کوئی حدیث ہے کہ جس نے بھنگ کا استعمال کیا اِس نے گویا کعبے کو 70 بار گرایا ، یا 70انبیاء کوشہید کیا، 70 ملائکہ کو قتل کیا؟

جواب

مذکورہ روایت اہلِ سنت والجماعت کی مستند کتب احادیث میں تلاشِ بسیار کے باوجود  نہیں ملی ، البتہ اہلِ تشییع کی ایک کتاب مستدرک الوسائل  میں یہ روایت بلا سند مذکور ہے،    جو معتبر نہیں ہے۔تاہم واضح رہے کہ دیگر دلائل سے بھنگ کا نشہ کرنا حرام ہے۔

 "من أكل البنج فكأنما هدم الكعبة سبعين مرة ، وكأنما قتل سبعين ملكا مقربا، وكأنما قتل سبعين نبيا مرسلا، وكأنما أحرق سبعين مصحفا، وكأنما رمى إلى الله سبعين حجرا، وهو أبعد من رحمة الله من شارب الخمر، وآكل الربا، والزاني، والنمام".

(مستدرک الوسائل  لمیرزا حسین النوری الطبرسي، ابواب الاشربة المحرمة (17/ 86)، ط. مؤسسۃ آل بیت)

منہاج السنۃ النبويةمیں ہے:

"ومفاريد الرافضة التي تدل على غاية الجهل والضلال كثيرة لم نقصد ذكرها هنا. لكن المقصود أن كل طائفة سوى أهل السنة والحديث المتبعين لآثار النبي - صلى الله عليه وسلم - لا ينفردون عن سائر الطوائف بحق، والرافضة أبلغ في ذلك من غيرهم".

(منهاج السنةالنبوية: أقوال الرافضة التي انفردوا بها عن الجماعة (5/ 177)، ط. جامعة الإمام محمد بن سعود الإسلامية، الطبعة الأولى: 1406 هـ= 1986م)

الدر المختارمیں ہے:

"(ويحرم أكل البنج والحشيشة) هي ورق القتب (والأفيون)؛ لأنه مفسد للعقل ويصد عن ذكر الله وعن الصلاة (لكن دون حرمة الخمر، فإن أكل شيئا من ذلك لا حد عليه وإن سكر) منه (بل يعزر بما دون الحد) كذا في الجوهرة".

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الأشربة (6/ 457، 458)، ط. سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144411102137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں