بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

باہر ملک سے بیوی سے رجوع کرنے کا طریقہ


سوال

ایک طلاق کے بعد شوہر باہر  ملک چلا جائے تو رجوع  کیسے کرے؟

جواب

صورت مسئولہ میں جب شوہر باہر ملک میں ہے تو بیوی سے رجوع کرنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ  زبان سے یہ کہہ دے کہ "میں اپنی بیوی سے رجوع کرتا ہوں" اور اس پر دو گواہ بنا کر بیوی کو اس رجوع کی اطلاع کردے۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة. 

(. ألفاظ الرجعة صريح وكناية) (فالصريح) : راجعتك في حال خطابها أو راجعت امرأتي حال غيبتها وحضورها أيضا ومن الصريح ارتجعتك ورجعتك ورددتك وأمسكتك ومسكتك بمنزلة أمسكتك فهذه يصير مراجعا بها بلا نية."

(کتاب الطلاق، باب الرجعۃ ج نمبر ۱ ص نمبر ۴۶۸، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101814

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں