
بہاولپور اور اس کےمضافات میں فطرانہ اور فدیہ کی مقدار اور رقم بتا دیں ۔
صورت مسئولہ میں صدقہ فطر میں چار اجناس (گندم،جو،کھجور،کشمش)میں سے کسی ایک جنس یا اس کی بازاری قیمت کادینا ضروری ہے، اور گندم نصف صاع( یعنی پونے دو کلو تاہم احتیاطًا دو کلو یا اس کی بازاری قیمت)دی جائے گی۔جو، کھجور اور کشمش ایک صاع (یعنی ساڑھے تین کلو یا اُس کی بازاری قیمت ) دی جائے گی۔لہذا مذکورہ بالا اجناس میں آپ جس جنس سے فطرانہ یا فدیہ ادا کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہاولپور یا اُس کے مضافات میں جہاں آپ فطرانہ ادا کررہے ہیں، وہاں قریبی کسی مارکیٹ سے قیمت معلوم کر کے ادا کرسکتے ہیں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"وانما تجب صدقة الفطر من اربعة اشیاء من الحنطة و الشعیر والتمر و الزبیب."
( کتاب الزکوٰۃ،باب صدقة الفطر، ج:1، ص:191، ط:دارالفكر)
وفيه ايضا:
"وفي صدقة الفطر يعتبر مكانه لا مكان أولاده الصغار وعبيده في الصحيح كذا في التبيين. وعليه الفتوى كذا في المضمرات."
(كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف، ج:1، ص:190، ط:دارالفكر)
فقط والله اعلم
فتویٰ نمبر : 144708101624
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن