بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بہن کو صدقہ دینے کا حکم


سوال

بہن کو صدقہ دے سکتے ہیں؟

جواب

بہن کو نفلی صدقات دینا بہرصورت جائز ہے، اور اگر وہ مستحقِ زکاۃ ہو تو اسے صدقاتِ واجبہ (فدیہ، صدقہ فطر، کفارہ) اور زکاۃ دینا بھی جائز ہے، اس میں صلہ رحمی کا بھی ثواب ہوگا، البتہ اگر بھائی پر بہن کا نفقہ لازم ہو تو  نفقہ کی مد میں زکاۃ ادا نہ کرے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 47):

"وأما صدقة التطوع فيجوز صرفها إلى الغني؛ لأنها تجري مجرى الهبة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201045

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں