بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جعرانہ جانے کی صورت میں احرام لازم ہوگا یا نہیں؟


سوال

ہم بارہ لوگ  تھے  مسجد الجعرانہ گئے، دس نے  احرام  باندھ  لیا، 2 نے  نہیں  باندھا  اور  نہ  نیت  کی ،کیا ان پر دم پڑ جائے گا یانہیں؟

جواب

اگر آپ  سب لوگ عمرے کے لیے مکہ آئے ہوئے ہیں اور عمرے سے فارغ ہونے کے بعد جعرانہ گئے ہیں، تو جعرانہ چوں کہ میقات سے باہر نہیں ہے، اس لیے واپسی  میں سب پر احرام باندھ کر عمرہ کرنا لازم نہیں ہے۔

اس کے علاوہ کوئی صورت ہے تو مکمل وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ معلوم کرلیجیے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102716

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں