بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

نظر بد کے دم سے متعلق ایک روایت کی تحقیق


سوال

کیا  درج ذیل حدیث ،احادیث کی کتابوں میں موجود ہے :

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف لائے اور ایک بچے کی رونے کی آواز سنی تو ارشاد فرمایا: تمہارے اس بچے کو کیا ہوا کہ یہ رو رہا ہے؟ تم لوگوں نے اس بچے پر نظر بد سے حفاظت کا دم کیوں نہیں کیا؟

جواب

سوال میں مذکور  حدیث مسند احمد میں موجود ہے، ملاحظہ فرمائیے:

"عن عائشة قالت: دخل النبي صلى الله عليه وسلم فسمع صوت صبي يبكي، فقال: " ما لصبيكم هذا يبكي، هلّّا استرقيتم له من العين".

(أخرجه أحمد (40/ 500) برقم (24442)، ط.مؤسسة الرسالة، الطبعة الأولى:1421 هـ =2001 م)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144501101948

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں