بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1448ھ 22 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کے لئے عارش نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

بچے کے لئے عارش نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عارش" (Aarish)کا معنی ہے:جانوروں کا باڑا بنانے والا، ، چھپر (ٹٹی) بنانے والا،تخت بنانے والا، حیران ۔(القاموس الوحید: ص: 1065،ط:ادارہ اسلامیات)

 مذکورہ نام بعض معانی کے اعتبار سے  اچھا نہیں ہے، اس لیے   اس کے بجائے بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین اور صلحاء امت رحمہم اللہ کے ناموں پر یا کوئی اچھا بامعنی نام رکھنا چاہیے۔

آپ کے مسائل اور ان کاحل  میں ہے:

''عارش نام رکھنا درست نہیں

سوال:۔۔میرے بیٹے کا نام''عار ش ہے،سب کہہ رہے ہیں کہ یہ نام صحیح نہیں ہے،تو کیا نام بدل دوں؟۔۔۔الخ

جواب:۔۔عارش اور عامرش فضول نام ہیں،اس کی جگہ محمد عامر نام رکھیں۔''

(ج:8،ص:265،ط:مکتبہ لدھیانوی)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144803100238

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں