بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

B4Uکے منافع کا حکم


سوال

B4Uکے منافع کا حکم کیا ہے؟

جواب

مذکورہ ادارے کی ویب سائٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق B4U ٹریڈز نامی ادارہ کرپٹو کرنسی کے ذریعہ بزنس کرتا ہے، اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے درج ذیل لنک دیکھیے:

کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کا حکم

 اور  اس  کے  ساتھ  ساتھ  اس کمپنی  میں سرمایہ  کاری  کرنے  پر  کمپنی  دو قسم  کے پیکج  دیتی  ہے:

1: فکس منافع میں آپ کا منافع فکس ہوگا۔

2: آپ کامنافع فکس نہیں رہتا، کم بھی اور زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

بصورتِ مسئولہ پہلی صورت جس میں منافع متعین ہوتا ہے،  وہ بہر صورت جائز نہیں۔

 اور دوسری صورت کے بارے میں حکم یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی  کا کاروبار چوں کہ جائز نہیں ہے،  لہٰذادوسری قسم  (یعنی جس میں منافع متعین نہیں ہوتا)  میں بھی انویسٹمنٹ کرنے  سے   اجتناب کیا جائے،  کیوں کہ صرف منافع فکس نہ ہونے سے منافع حلال نہیں ہوتا، بلکہ دیگر شرعی حدود و شرائط کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے۔ لہذا  اس کمپنی میں پیسے انویسٹ کرنا جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وكون الربح بينهما شائعًا) فلو عين قدرًا فسدت."

(كتاب المضاربة، ج:5، ص:648، ط:ايج ايم سعيد)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"وعن النعمان بن بشير - رضي الله عنهما - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «الحلال بين والحرام بين، وبينهما مشتبهات لايعلمهنّ كثير من الناس، فمن اتقى الشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الحرام كالراعي يرعى حول الحمى يوشك أن يرتع فيه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا وإن حمى الله محارمه، ألا وإن في الجسد مضغة إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب» ". متفق عليه."

(باب الكسب وطلب الحلال، ج:5، ص:1891، ط:دار الفكر.بيروت)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144209201055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں