بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو الحجة 1446ھ 06 جون 2025 ء

دارالافتاء

 

ازلان یا علیشبہ نام رکھنے کا حکم


سوال

ازلان یا  علیشبہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 ’’ازلان‘‘ اور"  علیشبہ کا معنی نہیں مل سکا، لہذا  ’’ازلان‘‘یا علیشبہ"نام  رکھنا درست نہیں ہے ۔ بچوں اور بچیوں  کے نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ صحابہ کرام اور  صحابیات اور اللہ تعالی كےنیک اور برگزیدہ  بندوں اور  بندیوں کے نام پر نام  رکھے  جائیں، یا کم از کم ایسے  نام رکھے جائیں جن کے معانی واضح اور عمدہ ہوں ۔

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر کافی اچھے اچھے نام درج کردیے گۓ ہیں ، نام رکھنے کے سلسلہ میں وہاں سے بھی راہنمائی لی جاسکتی ہے۔

فقط واللہ اعلم

 

،


فتوی نمبر : 144611102128

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں