بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اذلان نام رکھنے کا حکم


سوال

محمد اذلان نام رکھنا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

اردو، عربی اور فارسی تینوں زبانوں کی لغت کی کتابوں میں  تلاش کرنے کے باوجود ’’اذلان‘‘  کا معنی نہیں مل سکا، بظاہر یہ کسی اور زبان کا لفظ ہے۔ البتہ انٹرنیٹ میں تلاش کرنے سے یہ پتا چل رہا ہے کہ اس لفظ کا معنی ہے: شیر، بہادر۔ اور یہ ترکی زبان کا لفظ ہے۔ اسی طرح ملائی زبان میں بھی اس کا استعمال پایا جاتاہے۔ بہرحال  اگر یہ معنی درست ہو تو ''اذلان'' نام رکھنا جائز  ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام حضرات انبیاء کرام علیہم السلام و التسلیمات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔

ناموں کے سلسلہ میں ہماری سائٹ کے ناموں کے سیکشن سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے جس کا لنک مندرجہ ذیل ہے۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100933

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں