میں نے اپنے بھتیجے کا نام محمد اذلان رکھا ہے، برائے رہنمائی فرمادیں کہ اذلان نام رکھنا کیسا ہے؟
اردو، عربی اور فارسی تینوں زبانوں کی لغت کی کتابوں میں تلاش کرنے کے باوجود ’’اذلان‘‘ یا ’’ازلان‘‘ کا معنی نہیں مل سکا، بظاہر یہ کسی اور زبان کا لفظ ہے۔ البتہ بعض ذرائع سے پتا چلا ہے کہ ’’اذلان‘‘ ترکی زبان کا لفظ ہے، اور اس کا معنی ہے: شیر، بہادر۔ اسی طرح ملائی زبان میں بھی اس کا استعمال پایا جاتاہے۔
بہرحال ’’اذلان‘‘ لفظ کے معنی کیا ہے ،اور کس زبان کا لفظ ہے ،اچھی طر ح معلوم نہیں، اس لیے بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام اس لفظ سے رکھنے کے بجائے حضرات انبیاءِ کرام علیہم السلام و التسلیمات یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں یا عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408100605
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن